Friday, April 26, 2024

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز ، پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز ، پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی
July 5, 2018
ہرارے (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ کینگروز 194رنز کے ہدف میں 149رنز بنا سکے۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ بیس اوررز میں 194 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 73رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے باز آصف علی  کے بلے نے بھی خوب رنز اگلے اور 18گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے 30 رنزاسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم لڑکھڑا گئی۔ کینگروز نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے اور آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔