Friday, April 19, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت کی میزبانی پر غیر یقینی کی تلوار لٹکنے لگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت کی میزبانی پر غیر یقینی کی تلوار لٹکنے لگی
April 8, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت کی میزبانی پر غیر یقینی کی تلوار لٹکنے لگی۔ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے آئی سی سی کو فکر ستانے لگی۔

آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا ہے کہ  بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کی  صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ایونٹ کے انعقاد کے لیے پلان بی موجود ہے مگر ابھی پلان بی کے  متعلق نہیں  بتا سکتے۔ انہوں نے کہا ہم اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ بیک اپ پلانز پر صرف مناسب وقت آنے پر ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔