Friday, May 17, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل
November 15, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل ہو گئے، بابر اعظم کو ٹیم کی قیادت بھی مل گئی ،،ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں تین آسٹریلیا، دو انگلینڈ، دو پاکستانی، دو سری لنکا، دو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم کو ایک اور اعزاز مل گیا، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنا دیا گیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر لیا گیا۔

ریکارڈ ساز محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، جبکہ بھارت کا کوئی کھلاڑی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کپتان، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، چریتھ اسالانکا شامل ہیں، ایڈن مارکرم، معین علی، وانندو ہسارنگا، ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ، ا ینرج نورٹج اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں منتخب ہوگئے۔