Sunday, September 8, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا
March 20, 2016
  بنگلور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ نے اپنے میچز جیت لیےجبکہ ان کے مدمقابل  سری لنکا اور افغانستان کو شکست ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت  کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ انجرڈ کرس گیل کے بغیر بھی ویسٹ انڈین ٹیم نے ہدف کا آسانی سے دفاع کر لیا۔ اوپنر اینڈرے فلیچر چوراسی رنز ناٹ آؤٹ کی فاتحانہ اننگز کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو ہونے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو سینتیس رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر دو سو نو رنز بنائے۔ کمزور افغان ٹیم نے مشکل ہدف کا بہت دلیری سے تعاقب کیا اور جنوبی افریقہ کے تباہ کن باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرتے ہوئے ایک سو بہتر رنز بنا ئے تاہم یہ جیت کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔