Saturday, May 11, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان آخری میچ آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان آخری میچ آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا
November 7, 2021 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آخری میچ آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے گا۔

شاہین ایونٹ میں لگاتار پانچواں میچ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں، فتح پر پاکستان گروپ ٹو میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگا۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے جوڑ پڑے گا۔

گرین شرٹس نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی، ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کھلاڑیوں نے سوئمنگ کی اور اس دوران والی بال کا میچ بھی کھیلا۔