Thursday, April 18, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تیاری شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تیاری شروع
October 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے تیاری شروع کر دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے  بڑے ٹاکرے کے لیے شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔ بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان  ٹیم  مینجمنٹ نے حکمت عملی بنا لی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر  کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے۔ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے میچ کی منسوخی کے مطالبے پر بی سی سی آئی کا بیان بھی  سامنے آ گیا۔ نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا کا کہنا ہے پاک بھارت میچ منسوخ نہیں ہو سکتا۔ آئی سی سی ایونٹس میں ٹیم کو کھیلنا ہی پڑتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو  میدان سجے گا۔