Saturday, April 20, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
October 27, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔

جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا بووما دو ،ریزا ہینڈ رکس 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن 43 اور ایڈن مارکرم 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔