Monday, May 13, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان ٹیم اور فینز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان ٹیم اور فینز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکورٹی کی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں سیکورٹی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے آئی سی سی کو خط میں لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم اور فینز کو سکیورٹی اورویزوں کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکورٹی کی یقین دہانی،،بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو پاکستان کو بھارت میں سیکورٹی دینے کے حوالے سی خط لکھ دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم اور فینز کو بھارت میں ویزوں اور سیکورٹی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی سے رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکورٹی کی ضمانت مانگی تھی۔

31 مارچ اور یکم اپریل کو شیڈول آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈز کے اجلاس میں اس معاملے پر مزیدبات چیت ہو گی، سیاسی معاملات میں کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت نے 2012ء کے بعد کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی۔