Thursday, April 25, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کیلئے آفیشل سانگ کی ویڈیو جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کیلئے آفیشل سانگ کی ویڈیو جاری
September 23, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے آفیشل سانگ کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے، منتظمین نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا۔

ویڈیو میں پاکستان سمیت تمام ممالک کے مداحوں کو دکھایا گیا ہے، ایونٹ کا آغاز 17 اکتوبر سے آغاز ہو گا۔