Tuesday, May 7, 2024

چینلزکوبھارتی موادنشر کرنے سے روکدیا،سینماہاؤسزکاکیس آیا تودیکھیں گے، سپریم ‏کورٹ

چینلزکوبھارتی موادنشر کرنے سے روکدیا،سینماہاؤسزکاکیس آیا تودیکھیں گے، سپریم ‏کورٹ
January 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  بھارتی مواد نشر  کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ٹی وی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا گیا ، سینما ہاؤسز سے متعلق کیس آیا تو دیکھیں گے ۔ ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ غیر ملکی پروگرامز سے ہمارا کلچر تباہ ہو رہا ہے ، سینما ہاؤسز کے خلاف کیس آئے گا تو دیکھیں گے ، عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی ۔ ٹی وی چینلز پر غیرملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس میں فلم میزیا کے وکیل پیش ہوئے  اور عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق ٹی وی چینل پر  10 فیصد غیر ملکی مواد چلانے کی اجازت ہے ،لیکن پیمرا  نے 10فیصد مواد نشر کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔پیمرا عدالتی احکامات کی غلط تشریح کر رہا ہے جب کہ ہمارا چینل کوئی پراپیگنڈا نہیں کر رہا،بھارتی فلمیں سینما میں بھی چل رہی ہیں ۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نجی ٹی وی چینل 65 فیصد غیر ملکی مواد دکھا رہا تھا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  غیر ملکی پروگرام سے ہمارا کلچر تباہ ہو رہا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے پیمرا کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہوئی ہے ۔ پی بی