Friday, May 10, 2024

ٹی وی نہیں دیکھتا، دیکھتا ہوں تو صرف ریسلنگ، جسٹس وقار احمد سیٹھ

ٹی وی نہیں دیکھتا، دیکھتا ہوں تو صرف ریسلنگ، جسٹس وقار احمد سیٹھ
December 20, 2019
پشاور (92 نیوز) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنانے والے خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کہتے ہیں کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھتے، اگر کبھی دیکھیں بھی تو صرف ریسلنگ دیکھتے ہیں۔۔ پشاور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کا وکیل معظم بٹ سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔وکیل نے کہا۔۔موجودہ حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے، اس پر جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کیوں کیا ہوا حالات کو؟ صبح تک تو سب ٹھیک تھا۔۔ پشاور ہائیکورٹ میں مردان اور کوہاٹ کے کیسز کی ویڈیو لنک سماعت کےدوران۔وکیل معظم بٹ کا چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے مکالمہ، بولے موجودہ حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے، اس پر جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کیوں کیا ہوا حالات کو؟ صبح آیا تو ٹھیک تھے۔ دوران سماعت وکیل معظم بٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ سے پوچھا۔ کیا آپ نے آج ٹی وی نہیں دیکھا۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے جواب دیا۔میں ٹی وی نہیں دیکھتا، اگر کبھی دیکھوں بھی تو صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔۔ وکیل معظم بٹ نے بعد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے چہرے کے تاثرات دیکھنا چاہتا تھا،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے بارے میں فیصلہ عجلت میں کیا، حکومت نے ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کیا۔