Thursday, April 18, 2024

ٹی وی شوکے میزبان نےپیرس ہلٹن کو رلادیا

ٹی وی شوکے میزبان نےپیرس ہلٹن کو رلادیا
June 29, 2015
قاہرہ(92نیوز)مصری ٹی وی شوکے میزبان رمیزغلال کے مذاق نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کورلادیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری ٹی وی شوکے میزبان رمیزغلال کی دعوت پر پیرس ہلٹن شومیں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تو انہیں اس بات پر قائل  کیاگیا کہ شوکی ریکارڈنگ سے پہلےطیارے میں بیٹھ کر دبئی کافضائی  نظارہ کرینگے،پائلٹ نے رمیز کی ہدایات کے مطابق ، ایسی مہارت دکھائی کہ جہاز میں بیٹھے مسافروں کولگاکہ بس طیارہ گرنے لگاہےجس پر امریکی اداکارہ سمیت طیارے میں بیٹھے دیگرمسافرچیخ اٹھے۔ بعض نے توپیراشوٹ پہن کر طیارے سے چھلانگ لگانے میں ہی عافیت جانی مگرپیرس ہلٹن نے چھلانگ لگانے سے انکارکردیا۔ جب امریکی اداکارہ کوبتایاگیاکہ یہ مزاحیہ پروگرام کی ریکارڈنگ تھی تواس پر وہ غصے سے لال پیلی ہوگئیں۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے اس واقعے پر شدیدتنقیدکرتے ہوئے لکھاہےہےکہ وہ اوران کے بچے ایک طیارہ حادثے میں بال بال بچے تھےاوریہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے اس لیے ایسا مذاق نہیں کرناچاہیے۔