Friday, April 26, 2024

ٹی وی اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد علی خالق حقیقی سے جا ملے

ٹی وی اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد علی خالق حقیقی سے جا ملے
September 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) ٹی وی اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد علی خالق حقیقی سے جا ملے۔ سڑسٹھ سالہ عابد علی دو ماہ سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیجنڈری اداکار عابد علی یرقان کا مرض بگڑ جانے پر کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ عابد علی نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار عابد علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے عابد علی کی دہائیوں پر محیط فنی خدمات کو سراہا اور کہا اداکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے۔