Sunday, May 12, 2024

ٹی ایچ کیو عارفوالہ کا کارڈیالوجی سینٹر تاحال فعال نہ ہو سکا

ٹی ایچ کیو عارفوالہ کا کارڈیالوجی سینٹر تاحال فعال نہ ہو سکا
October 9, 2019
عارف والا ( 92 نیوز) ٹی ایچ کیو عارفوالاکا  کا شعبہ کارڈیالوجی تین حکومتیں گزرنے کے باوجود بھی غیر فعال ہے، جس سے مریضوں کو علاج کیلئے دوسرے شہروں میں جانا پڑتا ہے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) عارفوالہ   میں بنایا جانے والا کارڈیک سنٹر 14سال گزرجانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا ، دل کےمریضوں کے علاج معالجہ کے لیے یہ عمارت 2004 سے زیر تعمیر ہے لیکن محکمہ صحت کی غفلت کے باعث یہ سنٹر اب کھنڈر بن چکا ہے ۔ شہریوں کا  کہنا ہے کہ اس کارڈیک سنٹر کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ شہری اپنے شہر میں رہ کر معیاری اور فری علاج کرواسکیں  ۔ اسسٹنٹ کمشنرآصف حسین شاہ  نے92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں  کہ اس کو جلد ازجلد فعال کریں۔ شعبہ کارڈیولوجی  غیر فعال ہونے سے دل کے مریض میلوں سفر طے کرکے دوسرے شہر کے اسپتالوں میں بھاری اخراجات برداشت کر کے  علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔