Friday, March 29, 2024

  ٹی ایم اے سیہون کے تین افسران اور سجاول ممتاز زرداری 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

   ٹی ایم اے سیہون کے تین افسران اور سجاول ممتاز زرداری 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
June 19, 2015
کراچی(92نیوز)ٹی ایم اےسیہون کےتین افسران اورٹی ایم اوسجاول ممتاززرداری کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالےکردیاگیا۔ تفصیلات  کے مطابق احتساب عدالت نےٹی ایم اےسیہون کےتین افسران ملزم ظہورشاہانی،رحمت اللہ میمن اور ادریس میمن کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکردیا،تینوں ملزموں پرٹی ایم اےسیہون میں کروڑوں روپےخردبردکرنےکاالزام لگایاگیاہے۔ ادھرٹی ایم اوسجاول ممتاززرداری کوبھی چودہ روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکردیاگیا،ٹی ایم اوسجاول پرترقیاتی منصوبوں کی رقم میں سےکروڑوں کی خردبردکاالزام لگایاگیاہے،ٹی ایم اوممتاززرداری  سندھ کی اہم شخصیت کےفرنٹ مین سمجھےجاتےہیں۔