Friday, April 19, 2024

ٹی ایل پی کے معاملے پر 3 سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ٹی ایل پی کے معاملے پر 3 سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ
April 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ٹی ایل پی کے معاملے پر 3 سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحریک لبیک کی نظرثانی کی درخواست پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ٹی ایل پی کے معاملے پر 3 سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے افسران شامل ہوں گے۔