Sunday, September 8, 2024

ٹی او آرز پر مذاکرات ناکام‘ احتساب ہوا تو سب کا ہو گا: وزیر اطلاعات

ٹی او آرز پر مذاکرات ناکام‘ احتساب ہوا تو سب کا ہو گا: وزیر اطلاعات
July 5, 2016
لاہور (92نیوز) حکومت نے پانامہ لیکس پر ٹی او آرز کے معاملے میں پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرا کر معاملہ سمیٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں احتساب ہوا تو سب کا ہو گا۔ عمران خان کو اپنی آف شور کمپنیوں اور زرداری کو سرے محل کا حساب دینا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان متعدد اجلاسوں کے باوجود پانامہ لیکس پر ٹی او آرز کا معاملہ حل نہیں ہو سکا۔ اب نون لیگ حکومت نے پارلیمانی کمیٹی میں ناکامی کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرا کر اجلاسوں میں ہونے والی کارروائی کی رپورٹ مرتب کر لی ہے جسے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت ٹی او آرز کے لیے مزید مذاکرات پر تیار تھی مگر اپوزیشن کے پاس الزامات کے دلائل نہیں تھے اس لیے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کو چھوڑ کر الیکشن کمیشن چلی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر احتساب کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر ہر کسی کا حساب ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی آف شور کمپنیوں اور سابق صدر آصف زرداری کو برطانیہ کے سرے محل کا حساب دینا ہو گا۔