Sunday, September 8, 2024

ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کمیٹی ناکام ہو گئی: قمر زمان کائرہ

ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کمیٹی ناکام ہو گئی: قمر زمان کائرہ
July 2, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لئے پارٹی کی تنظیم سازی ضروری ہے ۔ ٹی او آر پر اتفاق رائے نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کمیٹی ناکام ہو گئی ہے ۔ اپوزیشن نے وہی سوال اُٹھائے جو پوری دنیا میں اُٹھائے جا رہے ہیں اب حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس  کے بعد قمرزمان نے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آصف زرداری اپنی مرضی سے ملک سے باہر گئے ہیں اور ان کا جب دل چاہے گا وہ واپس آجائیں گے ۔