Friday, April 26, 2024

ٹی 20سیریز ، قومی ٹیم کی کٹ اور لوگو کی تقریب رونمائی

ٹی 20سیریز ، قومی ٹیم کی کٹ اور لوگو کی تقریب رونمائی
December 26, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20سیریز کےلیے قومی ٹیم کی کٹ اور لوگو کی تقریبِ رونمائی ہوئی ۔

 چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان سے میچز نہ کھیلنے کےمعاملے کافیصلہ آنے میں 3 سے 9 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے یونیفارم اور لوگو کی تقریبِ رونمائی کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی نم سیٹھی تھے جبکہ کپتان سرفرا احمد، فخرزمان اور بابر اعظم سمیت بورڈ آفیشلز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔۔

اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت میں شیڈولڈ ایشیا کپ اور پاکستان میں طے شدہ ایمرجنگ ایشیا کپ کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں ہی پڑا ہوا ہے ۔

چئیرمین پی سی بی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تنازعات کمیٹی کے لیے پاکستان کی نمائندگی کے لیے نام بھیج دیا گیا ہے تاہم پاکستان کو کمیٹی میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کے  چیئرمین کی صوابدید ہے۔