Saturday, April 20, 2024

ٹی 20 کرکٹ، بابراعظم مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانیوالے بیٹسمین

ٹی 20 کرکٹ، بابراعظم مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانیوالے بیٹسمین
October 13, 2020
لاہور (92 نیوز) بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین جبکہ شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی سیزن میں 942رنز، قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم رواں سال کے دوران سب زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے مسلسل دوسرے سال یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے رواں سیزن کے دوران اب تک 8 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں سنٹرل پنجاب کی قیادت کرنیوالے بابر اعظم نے کہا کارکردگی وہی اچھی، جو ٹیم کے کام آئے۔ رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہے، جو 39 وکٹیں لے کر اس وقت سرفہرست ہیں۔