Wednesday, May 8, 2024

ٹی 20 ورلڈکپ پر فیصلہ ایک ماہ کے لیے ملتوی

ٹی 20 ورلڈکپ پر فیصلہ ایک ماہ کے لیے ملتوی
June 11, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ پر فیصلہ ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار بیس اور ویمن ورلڈ کپ دو ہزار اکیس  کے انعقاد  کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ایک ماہ کے لیے  موخر کر دیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کرانے کے لیے منصوبہ بندی جاری رہے گی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بدلتی صورتحال پر ہمیں کھیل کےساتھ کھلاڑیوں  کی صحت کو بھی دیکھنا ہو گا۔ آئی سی سی کے ویڈیو لنک اجلاس میں بھارت کو ٹیکس چھوٹ میں دسمبر دو ہزار بیس تک مہلت دے دی گئی جبکہ آئی سی سی بورڈ کو راز داری برقرار رکھنے کے بارے میں  کمیٹی کی بنائی رپورٹ دی گئی۔ کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی سمیت تین ارکان شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ہے۔ ویمن ورلڈ کپ  دوہزار اکیس چھ فروری سےسات مارچ 2021 تک نیوزی لینڈ میں ہونا ہے۔