Saturday, April 20, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ اور ویمن ورلڈ کپ 2021 سے متعلق فیصلہ ایک ماہ کیلئے ملتوی

ٹی 20 ورلڈ کپ اور ویمن ورلڈ کپ 2021 سے متعلق فیصلہ ایک ماہ کیلئے ملتوی
June 11, 2020

دبئی ( 92 نیوز)  آئی سی سی نے رواں سال شیڈول ٹی 20  ورلڈکپ اور ویمن ورلڈ کپ  دوہزار اکیس  پر فیصلہ ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔

آئی سی سی نے رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ اور ویمن ورلڈ کپ  دوہزار اکیس  پر فیصلہ ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا، ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر  عالمی کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو دسمبر 2020 تک کی مہلت دے دی جبکہ رازداری کے معاملات میں خلاف ورزی پر تحقیقات میں تمام بورڈ ممبران اور آئی سی سی مینجمنٹ کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بدلتی صورتحال پر ہمیں کھیل کےساتھ کھلاڑیوں  کی صحت کو بھی دیکھنا ہو گا۔

آئی سی سی کے ویڈیو لنک اجلاس میں بھارت کو ٹیکس چھوٹ میں دسمبر 2020 تک مہلت دے دی گئی  جبکہ آئی سی سی بورڈ کو رازداری برقرار رکھنے کے بارے میں  کمیٹی کی بنائی رپورٹ دی گئی،کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی سمیت تین ارکان شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے ۔ کرونا وائرس کے پیش نظر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد    خطرے میں ہے،ویمن ورلڈ کپ  دوہزار اکیس چھ فروری سےسات مارچ 2021تک نیوزی لینڈ میں ہونا ہے  ۔