Saturday, May 11, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو سترہ رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو سترہ رنز سے شکست دے دی
October 19, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو سترہ رنز سے شکست دے دی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیو گنی 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پی این جی کی طرف سے نارمن 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے جوش ڈیوی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

سکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ یتھیوکراس نے 45 اور جارج منسے نے 15 رنز بنائے۔

پاپوانیوگنی کے کابوا موریا نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔