Thursday, March 28, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول جاری کر دیا گیا
January 29, 2019
دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020  کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ شو پیس ایونٹ اگلے برس 18 اکتوبر سے آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا ، میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 15 نومبر کو میلبورن میں ہوگا۔ قومی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر مہم کا آغاز کرے گی ۔ آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق  18 اکتوبر سے ایونٹ کا کوالیفائر مرحلہ شروع ہوگا، سپر 12مرحلہ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ایونٹ کے 45 میچ  7 شہروں میں کھیلے جائیں گے، 16 ٹیمیں ایک ٹرافی کی جنگ لڑیں گی۔ ویسٹ انڈیز اعزاز کا دفاع کرے گا۔ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ  بھی اگلے برس آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائےگا، ویمن ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ کوشیڈول ہے۔ ایونٹ میں دس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، رنگا رنگ تقریب سے ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔