Saturday, May 11, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
January 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیاگیا ،بابراعظم کپتان ہونگے ، حارث رؤف، عرفان علی، عمادبٹ  کی دھماکے دار انٹری  ہو گئی ۔ بابراعظم  کپتان ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ،شاداب خان، محمد حسنین ، محمد رضوان وکٹ کیپر، شاہین شاہ آفریدی ،احسان علی ، عماد بٹ ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، عماد وسیم  ، خوشدل شاہ اورعثمان قادر  شامل ہیں ۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل فخر زمان، آصف علی،حارث سہیل،امام الحق،وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد  عرفان بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکے ۔ قومی ٹی 20 کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے  احسان علی نے 86.148 کے  اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ535رنز بنائے تھے۔ قومی کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے  چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں شکستوں سے  جان چھڑا کر  اب وننگ ٹریک پر چڑھنا ہوگا۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں مختلف کمبی نیشنزاپنائے گئے مگر نتائج توقعات کے  مطابق نہیں رہے۔ مصباح الحق نے کہاکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں کے میچز کی تعداد کو ملایا جائے تو کل 400ٹی ٹونٹی میچز بنتے  ہیں، اس کثیر تجربے کے  ہمراہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائے گا۔