Thursday, May 9, 2024

ٹی 20 سیریز ، پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ٹی 20 سیریز ، پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
October 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  پاکستان  نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے  16رکنی اسکواد کا اعلان کر دیا ، احمد شہزاد ،عمر اکمل اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ۔ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں سے تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، عابد علی ،امام الحق اور محمد رضوان کی جگہ احمد ،شہزاد،عمر اکمل اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کی گیا ہے۔ سرفراز احمد ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان ہونگے ، سیریز میں بیٹنگ  کے شعبے میں ذمہ داریاں  فخر زمان حارث سہیل،افتخار احمد اور  آصف علی  سنبھالیں گے۔ محمد نواز،شاداب خان اور عماد وسیم  کو  بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ میں بھی خدمات سرانجام دیں گے  ،   فاسٹ باؤلنگ میں حریف ٹیم کی وکٹیں اڑانے کے لیے عثمان شنواری محمد عامر ،محمد حسنین اور   وہاب ریاض  کواسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔