Friday, April 26, 2024

ٹی 20 رینکنگ ، پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

ٹی 20 رینکنگ ، پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار
July 9, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی،پاکستانی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ فخرزمان کی محنت رنگ لے آئی ،اسٹار بلے باز  نے دوسری پوزیشن  سنبھا ل لی ،جارح مزاج بلے باز نے آسٹریلیا کیخلاف فائنل میں 91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی ۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے ،جب کہ بھارت کے لوکیش راہول  تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ باؤلرز میں  افغانستان کے راشد خان پہلی ،پاکستان کے شاداب خان دوسری  جب کہ نیوزی لینڈ کے اِش سودھی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ آل راؤنڈرز میں  آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے ، افغانستان کے محمد نبی دوسرے  جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن  تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔