Thursday, April 18, 2024

ٹی 20 : انگلیںڈ نے پاکستان کو 136رنز کا ہدف دے دیا

ٹی 20 : انگلیںڈ نے پاکستان کو 136رنز کا ہدف دے دیا
September 8, 2016
  مانچسٹر(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلےجانیوالے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کو 136 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 136رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔اس سے پہلے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے بہتر ثابت نہ ہوسکا ۔ پاکستانی باولرز نے نپے تلے انداز میں باولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بڑا سکور بنانے سے روکے رکھا  ۔پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے 2 ،حسن علی 2 اور وہاب ریاض ریاض نے3 وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ کی طرف سے ایلیکس ہیلز 37رنز بناکر ٹاپ سکورر رہےجبکہ جیسن روئے نے 21 رنز بنائے ۔