Friday, March 29, 2024

ٹی 10 کا ایونٹ پورے جوش وخروش سے جاری ہے

ٹی 10 کا ایونٹ پورے جوش وخروش سے جاری ہے
December 16, 2017

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 کا ایونٹ پورے جوش وخروش سے جاری ہے ۔ کھلاڑی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے کوشاں ہیں اور جیت کے لیے سے دعاوں کی اپیل کر رہے ہیں ۔
شارجہ میں ٹی ٹین کا مرحلہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے ۔ پلے آف مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے ۔ کھلڑٰ اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پر عزم ہیں ۔
پنجابی لیجنڈز کے سٹار بلے باز شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور امید ہے ٹائٹل اپنے نام کریں گے ۔
پنجابی لیجنڈز کے کوچ مشتاق احمد بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں اور فائنل تک رسائی ضرور حاصل کریں گے ۔