Sunday, May 5, 2024

ٹی 10 لیگ ، مصباح الحق92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی کمان سنبھالیں گے

ٹی 10 لیگ ، مصباح الحق92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی کمان سنبھالیں گے
December 7, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) کرکٹ کو پانچواں گیئر لگ گیا ۔ ہائی اسپیڈ کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ سجنے ہو تیا رہے ۔
ٹی 10 لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا۔ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک 92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی کمان مصباح الحق سنبھالیں گے ۔
منفرد انداز کی کرکٹ کا دلچسپ ایونٹ ٹی 10 لیگ 14 دسمبر سے شارجہ میں شروع ہو گا ۔ ایونٹ میں بڑی تعداد میں عالمی ستارے جگمگائیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ۔
گروپ اے میں بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز اور پنجابی لیجنڈز جبکہ گروپ بی میں مراٹھا عربین، پختونز اور کولمبو لائنز شامل ہیں ۔
ٹی 10 لیگ میں 92 نیوز بھی پیش پیش ہے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی کمان مصباح الحق سنبھالیں گے ۔
پنجابی لیجنڈز کے اسکواڈ میں شعیب ملک، عبدالرزاق ، حسن علی ،کارلوس بریتھویٹ، لیوک رونچی ، کرس جارڈن ، رنگنا ہیراتھ ، عادل رشید ،دولت زدران ، فہیم اشرف ،عمرا کمل ،اسامہ میر ،غلا م شبیر ،اور شریف اسد اللہ شامل ہیں
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فیصلہ کن معرکہ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔