Tuesday, April 23, 2024

ٹی 10 لیگ ،مراٹھا اریبینز نے پنجاب لیجنڈز کو 14 رنز سے شکست دے دی

ٹی 10 لیگ ،مراٹھا اریبینز نے پنجاب لیجنڈز کو 14 رنز سے شکست دے دی
December 16, 2017

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 لیگ پلے آف مرحلے میں مراٹھا اریبینز نے پنجابی لیجنڈ زکو 14 رنز سے شکست دے دی ۔
پنجابی لیجنڈز نے ٹاس جیت پر مراٹھا اریبینز کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ مراٹھا اربینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے ۔
پنجابی لیجنڈز کی جانب سے فہیم اشرف نے دو اوورز میں 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔ دولت زدران ، سی جے جورڈن اور آر ایس بوپارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
حسن علی دو اوورز میں 35 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
مراٹھا ارینیز کی جانب سے رائلی روسو 67 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلے باز اصغر نے 26 رنز بنائے ۔ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ۔
کامران اکمل 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ الیکس ہیلز بنا کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے ۔
پنجابی لیجنڈز کی جانب سے لکی رانچی 31 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور براوؤ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔
عمر اکمل 6 گیندوں پر 3 سکور بنا کر محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
ڈی جے براوؤ نے چار گیندوں پر چار اسکور بنائے ۔ عماد وسیم کریز پر آئے مگر بنا کوئی گیند نہ کھیل پائے ۔
مراٹھا اریبینز کی جانب سے عماد وسیم ایک اوور میں 5 اسکور دے کر کامیاب باؤلر قرار پائے جبکہ ہارڈس ول جوئن دو اوورز میں 33 رنز بنا کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔ محمد عامر اور ڈی جے براوؤ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔