Friday, April 26, 2024

کیرالا کنگز نے ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

کیرالا کنگز نے ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
December 18, 2017

شارجہ ( 92 نیوز ) کیرالا کنگز نے ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ۔
کیرالا کنگز نے ٹاس جیتتے ہوئے پنجابی لیجنڈز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ پنجابی لیجنڈز نے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 120 رنز بنائے ۔ کیرالا کنگز نے ہدف 8 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پنجاب لیجنڈز کے اوپنر بلے باز لکی رانچی نے 34 گیندوں پر 70 اسکور بنائے ۔ شعیب ملک نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے ۔ عمر اکمل 6 گیندوں پر 6 رنز ہی بنا پائے ۔
جواب میں کیرالا کنگز کے اوپنر بلے باز والٹن بنا کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ مورگن نے 21 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا ۔
بلے باز سٹرلنگ 23 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
کیرالا کنگز کی جانب سے شکیب الحسن 2 اوورز میں 31 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
سہیل تنویر دو اورز میں 18 اسکور دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے ۔
پنجابی لیجنڈز کی جانب سے فہیم اشرف دو اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 36 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
جورڈن دو اوورز میں 16 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے ۔