Friday, April 26, 2024

ٹی 10 لیگ ،پختونز کو شکست دیکر پنجابی لیجنڈز فائنل میں پہنچ گئی

ٹی 10 لیگ ،پختونز کو شکست دیکر پنجابی لیجنڈز فائنل میں پہنچ گئی
December 17, 2017

شارجہ ( 92 نیوز ) ٹی 10 لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں92 نیوز کی ٹیم  پنجابی لیجنڈز ایونٹ کی نا قابل شکست ٹیم پختونز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ۔
پختونز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ۔ 92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز نے مقررہ ہدف 9.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
پختونز کی جانب سے لکی رانچی نے 34 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی ۔
شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔
اوپنر عمر اکمل نے صرف 5 گیندوں پر دو شاندار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے قیمتی 17 رنز بنا کر پنجابی لیجنڈز ٹیم کے شاندار آغاز میں اہم کردار ادا کیا ۔
پختونز کی جانب سے دراز قد محمد عرفان دو اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 32 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے جبکہ عمران خان دو اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 22 رنز دے کر کامیاب ترین باولر رہے ۔
عمر گل نے دو اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر کے 31 رنز ، کپتان شاہد خان آفریدی نے دو اوورز میں 23 رنز ، سہیل خان نے 1.1 اور میں 23 رنز دیئے ۔
فائنل میں پنجابی لیجنڈز کیرالا کنگز سے ٹکرائے گی ۔