Friday, April 26, 2024

ٹھیلے والے کے بیان پر جے آئی ٹی بننی چاہئے، حلیم عادل شیخ

ٹھیلے والے کے بیان پر جے آئی ٹی بننی چاہئے، حلیم عادل شیخ
December 2, 2019
کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ٹھیلے والے کے بیان پر جے آئی ٹی بننی چاہئے۔ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ میں کرمنل کرپشن ہے۔ ٹھیلے والے کے بیان پر ایس ایس پی کو ہٹایا گیا۔ مرادعلی شاہ ٹارگیٹ کلر سے کیوں ملنے گئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے لوگوں کو ایڈز ہو گئی، بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں۔ دعامنگی کو اغواء کر لیا گیا، گل سما کو ماردیا گیا۔ واہی پاندھی مرادعلی شاہ کے گائوں کے قریب قتل کی گئی۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو تعینات کیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ بولے آج عمر کوٹ کے لاڈلے ایس ایس پی اعجاز شیخ کے علاقے میں لاکپ کے اندر نوجوان مارا گیا۔ لاک اپ کے اندر کوئی اپنے آپ کو پھانسی دے گا۔ انہوں نے کہا ہم وزیراعظم سے اپیل کر رہے ہیں سندھ میں بھی پنجاب کی طرح جھاڑو پھیریں۔ پی ایس پی افسران جو بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ یہ افسران فیڈرل سروس کے ہیں، صوبائی حکومت کی ایماء پر ہر طرح کے کام کرتے ہیں۔ ادھر مرتضیٰ وہاب نے کہا جے آئی ٹی وفاقی حکومت کی نالائقی پر بننی چاہئے۔ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکی ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کےخلاف جےآئی ٹی بنا کر انصاف کےتقاضے پورے کیے جائیں۔ مرتضیٰ وہاب بولے ملیر کی زمینوں پر قبضے کیخلاف بھی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔