Friday, April 19, 2024

ٹھگز آفس ہندوستان ،ہندوستان سے باہر بھی فلاپ

ٹھگز آفس ہندوستان ،ہندوستان سے باہر بھی فلاپ
January 3, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) ٹھگز آف ہندوستان ، ہندوستان سے باہر بھی فلاپ ہو گئی ۔ ہندوستان میں ناکامی کےبعد فلم  کو چین میں دکھانےکا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس کی پروموشن بھی بہت کی گئی مگر چین میں بھی  فلم بری طرح ناکام ہوئی ۔ عامر خان کی  فلم تھری ایڈیٹس ، پی کے ، دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار کو چین میں بے حد پذیرائی ملی تھی جس کے باعث مسٹر پرفیکٹ نے  ہندوستان میں ناکامی کا مزہ چکھنے کے بعد ٹھگز آف ہندوستان کو چین کے سینماؤں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ چین میں فلم نے پہلے روز 15لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر کمائے جبکہ عامر کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں اول  روز ہی کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی امید تھی ۔