Friday, May 17, 2024

ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی پر شائقین کا غصہ بجا ہے ، عامر خان

ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی پر شائقین کا غصہ بجا ہے ، عامر خان
January 28, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) عامر خان کی فلاپ ترین فلم ٹھگز آف ہندوستان  کی ناکامی کا اعتراف مسٹر پرفیکٹ نے بھی کر لیا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی پر شائقین کا غصہ بجا ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں  بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ میری وجہ سے فلم دیکھنے آئے اس لئے ناکامی پر میں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں ۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ایک اچھی اور معیاری فلم بنانے کیلئے میدان میں اترتے ہیں مگر بد قسمتی سے کبھی کبھار ایسا نہیں بھی ہو پاتا ۔ عامر کا کہنا تھا کہ شائقین  تعریف اور تنقید سمیت جو کہنا چاہتے ہیں انہیں اس کا پورا حق حاصل ہے ۔