Friday, April 26, 2024

ٹھگز آف ہندوستان کو بھارت سےباہر ریلیز کرنے کا فیصلہ

ٹھگز آف ہندوستان کو بھارت سےباہر ریلیز کرنے کا فیصلہ
December 22, 2018
ممبئی (  ویب ڈیسک) ٹھگز آف ہندوستان بھارت میں بری طرح ناکام ہو گئی  جس کے بعد اب  فلم کو بھارت سے باہر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فلم آئندہ جمعہ 28دسمبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی ۔ عامر خان ٹھگز آف ہندوستان کی پروموشن کے لئے اس وقت چین میں موجود ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم  وہاں ایک اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ فلم کی پروموشن کے لئے مسٹر پرفیکٹ مختلف پروگرامز میں شرکت کررہےہیں  ، اس سے قبل عامر خان کی تھری ایڈیٹ اور  پی کے نے چین میں خوب بزنس کیا تھا۔