Sunday, September 8, 2024

ٹھٹھہ: ہندو سامی خاندان کے 250 افراد نے اسلام قبول کرلیا

ٹھٹھہ: ہندو سامی خاندان کے 250 افراد نے اسلام قبول کرلیا
September 16, 2017

ٹھٹھہ (92 نیوز) چوہڑجمالی شہر میں ہندو سامی خاندان کے 250 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ ہندو مذہب چھوڑ کر مسلم مذہب اپنانے میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔ علاقے میں خوشی کا سماں ہو گیا۔  

سجاول ضلع کے شہر چوہڑ جمالی سے تعلق رکھنے والے ہندو مذہب کے دو سو پچاس خاندانوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا. اس تقریب کا انعقاد چوہڑجمالی شہر کے مشہور تاجر عبدالعزیز میمن نے کیا۔

جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی  شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں معروف بزرگ اور مشہور روحانی شخصیت حافظ غلام محمد سوہو نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے دوسو پچاس خاندانوں کو کلمہ پڑہا کر اسلام کے دائرے میں داخل کردیا۔

اسلام قبول کرنے والے خاندانوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں ۔نئے مسلم ہونے والے خاندانوں کو اجرک کے تحفے، راشن، کپڑے اور دیگر مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔

ان لوگوں کے گاوؑں میں مدرسہ اور مسجد تعمیر کرانے کے اعلانات بھی کئے گئے۔ اس پورے عمل سے علاقے میں خوشی کا سماں تھا۔