Saturday, May 4, 2024

ٹھٹھہ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق
July 28, 2019

ٹھٹھہ (92 نیوز) ٹھٹھہ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے جو زیارت کی غرض سے پیر پٹھو جمیل شاہ دربار پر آئے تھے۔

ٹھٹھہ شہر کے قریب 103 موری پر زائرین کی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث  کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں3 معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔