Monday, September 16, 2024

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں جھونپڑیوں کو آگ لگ گئی‘ 12 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں جھونپڑیوں کو آگ لگ گئی‘ 12 افراد جاں بحق
February 7, 2016
ٹھٹھہ (92نیوز) ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے جزیرے میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندر کے جزیرے میں واقع گاوں ابراہیم جت میں کچے مکانات کو آگ لگنے سے 12 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں غازی‘ مسمات لاڈاں‘ شکیلہ‘ حامد‘ غلام رسول‘ عزیز‘ شھنیل شامل ہیں۔ تین افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جھونپڑیوں میں مقیم افراد سخت سردی کی وجہ سے آگ جلا کر سوگئے تھے۔ بدقسمتی سے چنگاڑیاں بھڑک اٹھیں جس سے اچانک آگ نے گاوں کی بارہ جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ بے خبر سوئے ہوئے افراد شعلوں کی زد میں آ گئے اور اس طرح یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔