Thursday, May 9, 2024

ٹھٹھہ، نہر کا پل نہ ہونے پر لاش کی پانی سے گزار کر منتقلی

ٹھٹھہ، نہر کا پل نہ ہونے پر لاش کی پانی سے گزار کر منتقلی
September 22, 2019
ٹھٹھہ (92 نیوز) ٹھٹھہ کا علاقہ سجاول حکمرانوں کی بے حسی کا شکار ہے، جہاں نہر پر پل نہ ہونے کے باعث دوسری بار لاش پانی سے گزار کر منتقل کرنا پڑی۔ سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی میں نہر کا پل نہ بن سکا، شہری جنازے تھرموپور شیٹ کے ذریعے لے جانے پر مجبور ہوگئے، 4 سالہ بچی کی میت تھرموپور شیٹ پر لے جانا پڑی، گزشتہ برس بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے نہر پر پل بنانے کا حکم دیا تاہم احکامات پر عمل ابھی تک نہ ہوسکا۔ اس سے قبل نہر پر پل بنانے کا حکم دینے والے وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اپنے بیان سے یوٹرن لیا اور کہا سجاول کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمارا صوبہ ترقی یافتہ نہیں، ہر نہر پر پل نہیں بناسکتے۔ نصرت سحرعباسی اور خرم شیرزمان نے نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا یہ سارا کرپشن کا گورکھ دھندا ہے،ہر سال اربوں کی بےضابطگیاں سامنے آتی ہیں۔ ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی نے کہا فنڈز کی کمی کے باعث پل کی تعمیر نہیں ہوسکی،وزیراعلی سے پل کی تعمیر کی بات کروں گا۔ ٹھٹھہ میں نہر کا پل نہ ہونے کی وجہ سے کئی دیہات ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔