Sunday, May 5, 2024

ٹھٹھہ میں زائرین کی 2کشتیاں سمندر میں الٹ گئیں، 22افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں زائرین کی 2کشتیاں سمندر میں الٹ گئیں، 22افراد جاں بحق
December 7, 2017

ٹھٹھہ (92 نیوز) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی 3 کشتیاں ڈوبنے سے 22افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 60سے زائدزائرین سوارتھے۔

ڈی سی ٹھٹھہ نےوزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیرپٹھو کے مزارپرجارہے تھے،تیزہوا کےباعث کشتیاں آپس میں ٹکرائیں۔

پولیس کے مطابق دو خواتین، دو بچوں اور ایک شخص کی لاش شیخ زاید اسپتال ساکرو منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق زائرین درگاہ کے میلےمیں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ بوھارا کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی۔