Tuesday, April 16, 2024

ٹھوکر نیاز بیگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

ٹھوکر نیاز بیگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
July 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں  نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی ، جس کی زد میں آکر دو افراد  زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کی شناخت شرافت اور شاہنواز کے نام سے ہوئی جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس  کے مطابق دونوں   زخمی ٹھوکر نیاز بیگ پر  رکشہ اسٹینڈ چلا رہے تھے،فائرنگ کے وقت بھی دونوں زخمی رکشہ اسٹینڈ  پر موجود تھے،دونوں افراد کی ٹانگوں  پر گولیاں لگیں ۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف  مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔