Friday, April 26, 2024

ٹھنڈے ٹھار موسم میں خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ گئی

ٹھنڈے ٹھار موسم میں خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ گئی
November 22, 2017

حیدر آباد (92 نیوز) موسم سرما میں خشک میوہ جات کی طلب بھی بڑھ جاتی ہے۔ حیدر آباد میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھہ ہی خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔
  سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد خشک میوہ جات کی خریداری کر رہی ہے۔
دکانوں پر سجے کاجو، بادام، چلغوزے، اخروٹ اور دیگر میوہ جات سرد موسم میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں پہلے اضافہ ہوا ہے۔
خشک میوہ جات سردیوں کی خاص سوغات ہیں۔ اسی لئے مہنگے ہونے کے باوجود بھی موسم سرما کو انجوائے کرنے کے لئے خشک میوہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے۔