Thursday, May 2, 2024

ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی آمد کا سندیسہ دے دیا

ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی آمد کا سندیسہ دے دیا
September 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں موسم نے کروٹ لی ۔ آسمان پر بادل چھائے اور شہری دلکش موسم کے مزے لوٹنے لگے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی آمد کا سندیسہ بھی دے دیا۔ آسمان پر تیرتی، اٹھلاتی سرمئی گھٹاوٴں کے بندھن کھلے تو ہر سو، رم جھم جھنکار سے فطرت جھوم اٹھی۔ لہراتی بل کھاتی بدلیوں کی ہر ہر انگڑائی سے فضا میں بوندوں کی پھوار پھریرے لینے لگی۔ خنک ہوائیں اور بوندا باندی، سردیوں کا سندیسہ دینے لگیں۔ خوشبوئیں بکھیرتے خوش رنگ پھولوں، سرو قد پودوں اور درختوں کی اٹھکیلیوں نے   موسم  رومانوی  بنا دیا ہے۔ ایسے میں شہر اقتدار میں شہری بھلا گھروں میں کیسے بیٹھے رہ جاتے۔ بارش کے بعد منظر دھلا  دھلا نظر آ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ  برکھا رت اگلے  دو دن مزید  شہر اقتدار کو  بھگوتی  رہے گی ۔