Sunday, May 12, 2024

ٹھل میں معصوم بچہ والدین کی غفلت کے باعث پولیو وائرس کا شکار

ٹھل میں معصوم بچہ والدین کی غفلت کے باعث پولیو وائرس کا شکار
February 18, 2020
ٹھل ( 92 نیوز) ٹھل میں والدین کی غفلت کے نتیجے میں  معصوم بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوکر عمر بھر کیلئے معذور ہوگیا، چار سالہ محمد بخش کی ٹانگ متاثر ہوئی، وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ ٹھل میں معصوم بچہ ازندگی بھر کیلئے معذور ہو گیا ، چار سالہ محمد بخش سیال کی ٹانگ پولیو سے متاثر ہے ، کم سن بچہ چلنے  پھرنے سے محروم ہوگیا۔ ڈبلیو ایچ او جیکب آباد کے انچارج نورسومرو کا کہنا ہے کہ بچے کی لیبارٹری رپورٹ میں  پولیو کی تصدیق ہوئی ، دوسری جانب بچے کے رشتے دار کہتے ہیں ہماری تھوڑی سی غلطی  کے باعث  ہمارا بچہ معذور ہوگیا ، ہم  شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔ زندگی بھر کے پچھتاوے سے بہتر ہے کہ اپنے بچوں کی ہر مہم میں بروقت پولیو ویکسی نیشن کرائیں۔