Friday, May 17, 2024

ٹھل میں خسرہ کی وبا بے قابو، ایک اور بچی دم توڑ گئی

ٹھل میں خسرہ کی وبا بے قابو، ایک اور بچی دم توڑ گئی
June 20, 2021

ٹھل (92 نیوز) ٹھل میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی، مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی، ایک ماہ میں خسرہ کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 47ہوگئی۔

ٹھل میں خسرہ کی وبا معصوم جانیں نگلنے لگی۔ مزید ایک اور بچی دو سالہ کلثوم دم توڑ گئی۔ ایک ماہ میں سینتالیس بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ سو سے زائد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت نے خسرہ پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ کئی بچوں کو اب تک خسرہ سے بچائو کے ٹیکے نہیں لگائے گئے۔

تحصیل اسپتال تھل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نادر پنہور کا کہنا ہے خسرہ سے بچائو کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے۔ جو بھی بچے تحصیل اسپتال آتے ہیں ان کی ویکسی نیشن کی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا کہ خسرہ کی بیماری صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔

ماہرین صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ خسرہ سے بچاؤ کا واحد حل خسرہ کا ٹیکہ ہے۔ اس لیے اپنے بچوں کو 9 ماہ اور 15 ماہ میں خسرہ کے ٹیکے کے دونوں ڈوز لازمی لگوائیں۔

ہوگئی۔