Thursday, May 2, 2024

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ہرپارٹی میں ہوتے ہیں ،جلد ختم کرلیں گے ، جہانگیر ترین

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ہرپارٹی میں ہوتے ہیں ،جلد ختم کرلیں گے ، جہانگیر ترین
June 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ، امید ہے انہیں جلد ختم کر لیں گے ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک  میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ 90 فی صد ٹکٹ میری مرضی سے دیئے گئے ہیں،اگر اقتدار ملا تو قوم کی دولت واپس لانے کیلئے برطانیہ، عرب امارات اور دیگر ممالک کے ساتھ مجرم حوالگی، معلومات کا تبادلہ اور تعاون کے معاہدے فوری کریں گے ۔ جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف پنجاب سے کم از کم 80، خیبرپختونخواہ سے 30 اور مجموعی طور پر 125 نشتوں پر کامیاب ہوگی ۔