Friday, April 19, 2024

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے والد کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے والد کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
January 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے والد کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا۔ ضرار شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اوران کے رشتہ داروں کو شدید صدمہ ہے۔ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے والد ضرار شاہ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے بیٹی فضا حسین کو بہترین تعلیم دی اور ساتھ تربیت بھی کی لیکن   اس کی حرکتوں سے نہ صرف پورا خاندان بلکہ اس کے اساتذہ بھی شرمندہ ہیں  جس پر وہ سب سے معافی مانگتے ہیں ۔ والد ضرار شاہ نے کہا اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کے وہ حریم شاہ سے فضاحسین بن جائے ۔ ویڈویو بیان میں والد کو شدت غم سے نڈھال دیکھا جا سکتا ہے ، وہ باربار آنسو بہاتے رہے۔