Friday, April 26, 2024

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ طیب نامی شخص کی اجازت سے دفتر خارجہ کے اندر داخل ہوئی ، ذرائع

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ طیب نامی شخص کی اجازت سے دفتر خارجہ کے اندر داخل ہوئی ، ذرائع
October 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفتر خارجہ پہنچنے کی گتھی سلجھنے لگی۔ ذرائع کے مطابق حریم شاہ طیب نامی شخص کی اجازت سے دفتر خارجہ کے اندر داخل ہوئی۔ آفس میں مٹر گشت اور بھارتی گانوں پر بنی ویڈیو اپ لوڈ کی۔ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے ہائی سکیورٹی بلاک میں انٹری سے بھونچال مچ گیا۔ سخت سکیورٹی کے باوجود ٹک ٹاک اسٹار کیسے ہائی سکیورٹی بلاک میں داخل ہوئی؟ وزارت خارجہ میں کس سے ملنے گئیں۔؟انہیں دعوت کس نے دی؟نائنٹی ٹو نیوز معاملے کی تہہ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ وزیر داخلہ کے پی ایس طیب کی اجازت سے وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہوئیں۔ دفتر خارجہ کے باہر پولیس رجسٹر میں اسی طیب نامی شخص کا نام درج ہے ۔ حریم شاہ طیب نامی شخص کا بتا کر وزارت خارجہ کے اندر داخل ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت میں داخلے کیلئے طریقہ کار انتہائی سخت ہے۔ بغیر اجازت، شناخت وزارت میں داخل نہیں ہوا جا سکتا۔ حریم شاہ کھلے عام انٹری نے عمارت کی سکیورٹی  پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔